حکمرانوں کو سزائے موت کا قانون تبدیل نہیں کرنے دینگے: مولانا یوسف

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں شریعت کے قانون بدلنے کی منصوبے بنائے جا رہیں ہیں اسی حوالے سے سزائے موت کا قانون ختم کرنے کی کوشیش کی جارہی ہیں لیکن عوام اور علماءدینی احکامات میں مداخلت کی اجازت نہیں دینگے اور دین میں مداخلت کے ہر منصوبے کی بھر پور مزاحمت کی جائےگی۔ یہ باتیں جے یو آئی کے رہنما¶ں مولانا محمد یوسف، مولانا رشید لدھیانوی، مولانا محمدامجد خان اور مولانا عتیق الرحمان نے مختلف مقامات پر جماعتی پرگرواموں سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز جو اسلام کے نام پر بنا ہے اس کی بنیادوں میں لاکھوں شہدا کا خون شامل ہے لیکن نصف صدی کے بعد اب وطن عزیز کو لا دین ریاست بنانے کے لیے بین الاقوامی اور اندرونی سازشیں عروج پر ہیں۔