جے یو آئی طلبہ پر حملوں اور دینی مدارس پر چھاپوں کیخلاف کل ملک گیر احتجاج کرےگی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی نے کراچی کے معروف دینی ادارے جا معہ احسن العلوم کے طلباءکی شہادت اور قاتلوں کی عدم گرفتاری اور دینی مدارس دالعلوم اور اشرف المدارس کے چھا پوں کے خلاف جمعہ 16نومبر کو ملک گیر یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا۔ یوم احتجاج کے موقع پر مساجد میں مذمتی قرار دادیں منظور کی جا ئیں گی اور علماءاس حوالے سے قوم کو آگاہ کریں گے۔