تحفظ ختم نبوت کے رہنما رشید احمد گرفتار کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ، رات گئے رہا

لاہور (پ ر+ وقت نیوز) پولیس نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما صاحبزادہ رشید احمد کو گرفتار کرکے تھانہ غالب مارکیٹ میں نظربند کر دیا گیا، گرفتاری کی خبر پر کارکن بڑی تعداد میں تھانے پہنچ گئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مولانا قاری ثناءاللہ، مولانا عزیز الرحمن ثانی، قاری نذیر احمد نے کہا کہ جھوٹی ایف آئی آر کے تحت گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے حکومت سے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ رات گئے مذاکرات کے بعد صاحبزادہ رشید احمد کو رہا کر دیا گیا۔