بورڈ آف ریونیو میں فوٹو کاپی مشینےں خراب‘سٹیشنری غا ئب

لاہور (سٹاف رپورٹر) بورڈ آف ریونیو پنجاب میں سٹیشنری کی عدم فراہمی اور فوٹو کاپی مشینوں کے خراب ہونے سے ملازمین شدید پریشانی کا شکار ہیں افسران کی ناراضگی سے بچنے کیلئے ملازمین اپنی جیب خرچ سے سرکاری کاغذات کی فوٹو کاپی کرانے پر مجبور ہو گئے ہیں اور ماہانہ درجنوں ملازمین 5 سو روپے سے 1500 سو روپے تک کی فوٹو کاپیاں اپنی تنخواہ کے پیسوں سے کروا رہے ہیں۔ ملازمین نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سمیع سعید سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام برانچز میں موجود فوٹو کاپی مشینوں کو ٹھیک کروائیں۔