ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں آج کالجز اور یونیورسٹیوں کے طلبہ کے درمیان تقریری مقابلہ ہو گا

لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام حضرت علامہ محمد اقبالؒ کے 135ویں یوم ولادت کے موقع پر منعقدہ تقریبات کے سلسلے میں آج جمعرات 15 نومبر کو ساڑھے دس بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ کے مابین انعامی تقریری مقابلہ بعنوان ”دامن دیں ہاتھ سے چھوٹا تو جمعیت کہاں گئی، اور جمعیت ہوئی رخصت تو ملت بھی گئی!“ منعقد ہو رہا ہے۔ مقابلے کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔