ایل ڈی اے نے ملازمین کیلئے 100 موٹر سائیکل خریدنے کی منظوری دیدی

ایل ڈی اے نے ملازمین کیلئے 100 موٹر سائیکل خریدنے کی منظوری دیدی

لاہور (سپیشل رپورٹر) ایل ڈی اے کے ملازمین کیلئے 100 موٹر سائیکل خریدنے کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی ہے۔ ایل ڈی اے نے سمری بھجوائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ان کے پاس 2430 ملازمین کام کر رہے ہیں، ان کو فیلڈ ڈیوٹی کیلئے کنوینس چاہئے۔ کیس محکمہ خزانہ کو منظوری کیلئے بھجوایا گیا تو محکمہ خزانہ نے پہلے فنڈز جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا جس پر ایل ڈی اے نے دوبارہ کیس بھجوایا جس میں کہا گیا ہے کہ ایل ڈی اے موٹر سائیکل خریدے گا اور ملازمین کو 20 قسطوں پر فراہم کی جائے گی اور قرعہ اندازی کے ذریعے دی جائیں گی۔