ادویات ری ایکشن کیس، لاہور ہائیکورٹ نے جوڈیشل کمشن کی رپورٹ طلب کرلی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی سی ادویات ری ایکشن کیس کی سماعت16 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے جوڈیشل کمشن کی رپورٹ طلب کر لی۔ عدالتی سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ پی آئی سی ادویات ری ایکشن سے درجنوں ہلاکتیں ہوئیں جس پر لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس اعجازالاحسن نے جوڈیشل انکوائری کرتے ہوئے اپنی رپورٹ پنجاب حکومت کو بھیج دی ہے تاہم ابھی تک حکومت نے کمشن کی سفارشات پر عمل نہیںکیا اور ملوث افراد کو کیفرکردار تک نہیں پہنچایا گیا۔ عدالت نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت جوڈیشل انکوائری کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جائے۔