’’پوری قوم سوگوار ہے ، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن منطقی انجام تک پہنچایا جائے‘‘

لاہور(خصوصی رپورٹر+ خبرنگار+ خصوصی نامہ نگار) سانحہ صفورا پر پوری قوم سوگوار ہے، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن منطقی انجام تک پہنچایا جائے، ان خیالات کا اظہار مذہبی، سیاسی اور سماجی رہنمائوں نے کیا، منہاج القرآن علماء کونسل کی ایگزیکٹو کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت  مرکزی ناظم علماء کونسل علامہ فرحت حسین شاہ ہوا جس میں  علامہ محمد حسین آزاد،علامہ امداد اللہ قادری، علامہ میر آصف اکبر،علامہ پیر عثمان سیالوی،علامہ ممتاز صدیقی،علامہ لطیف مدنی نے بھی سانحہ کراچی کی مذمت کی۔پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی کی زیر صدارت  اجلاس  میں جاں بحق ہونے والوں  کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ، اجلاس میں زاہد زوالفقار خان‘ فیصل میر‘ رانا اشعر نثار‘ طارق شبیر ‘ بابر بٹ‘ زرقا بٹ ‘ عفت بٹ‘شاہدہ جبین ‘اشرف بھٹی اور عامر حسن سمیت دیگر نے شرکت کی ۔جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کراچی میں اسمٰعیلی کمیونٹی کی بس پر حملہ ملک دشمنوں کی کارروائی اور حکومت کی ناکامی  ہے۔پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدرو سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے لندن سے عبدالقادر شاہین اور محمدسلیم مغل سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران سانحہ کراچی کی مذمت کی۔مسلم لیگ (ن) لاہور کے رہنمائوں ملک محمود الحسن ، عثمان تنویر بٹ، سردار نسیم ، صابر طور نے سانحہ کراچی کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ۔ فیروزوالا سے نامہ نگار کے مطابق جمعیت علما نے پاکستان ( نورانی ) گروپ لاہور کے صدر صاحبزادہ پیر علامہ نصیر احمد قادری ، پیر خادم حسین شرقپوری ، مسلم لیگ (ن) تحصیل فیروزوالا کے نائب صدر میاں مشتاق احمد اور شام کے یو سی صدر فیق رسول بٹ نے بھی کراچی دہشت گردی کی مذمت کی ہے ۔