پنجاب یونیورسٹی نے مختلف امتحانات کا شیڈول جاری کردیا

لاہور(سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل(نیو ۔ری۔ آرگنائزڈ سکیم اورری۔ آرگنائزڈ سکیم)سپلیمنٹری 2014ء ، ایم اے ایجوکیشن (ایلیمنٹری،سیکنڈری،جنرل) پارٹ ٹو سپلیمنٹری 2014ء اور اینول2015ء اور بی ایس اپلائیڈ جیالوجی4thپروفیشنل سیکنڈ اینول2014ء اور اینول2015ء کے تحریری امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ۔امتحانات 9جون 2015ء سے شروع ہوں گے۔ تفصیل www.pu.edu.pkپر بھی دستیاب ہے۔