پنجاب اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے ایک ارب 30 کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی

 لاہور (سید عدنان فاروق) پنجاب اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے 2015-16ءکیلئے ایک ارب 30کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی ہے جبکہ رواں برس کی آخری سہ ماہی میں وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی 61 ویں” کامن ویلتھ کانفرنس “ کے لئے فنڈز بھی منظور کر لئے گئے، اجلاس میں دونوں ایم پی اےز ہوسٹل اسمبلی دفاتر کے تمام ائر کنڈیشنرز اور ٹی وی سمیت مختلف اشیاءخریدنے کی منظوری دی گئی تاہم گزشتہ 3 سال سے ملازمین کی ترقیوں کا لٹکا ہوا معاملہ ایک بار پھر نظر انداز کر دیا گیا، اجلاس میں وزیر اور سیکرٹری خزانہ شریک نہیں ہوئے۔ اجلاس پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں ستمبر، اکتوبر پہلی بار مرتبہ اسلام آباد میں ہونے والی ”کامن ویلتھ کانفرنس“ کے انعقاد کے لئے 2کروڑ روپے کی منظور دی گئی، کانفرنس سے اخراجات کیلئے چاروں صوبائی اسمبلیوں کو دو دو کروڑ روپے قومی سمبلی بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کمیٹی نے اسمبلی حکام کی طرف سے بجٹ 2014-15ء سے بچ جانے والی رقم محکمہ خزانہ کو واپس کردی،کمیٹی نے ایم پی اے ہوسٹل اور پیپلز ہاو¿س کے تمام کمروں میں نصب پرانے تمام ائر کنڈیشنز، ٹیلی ویژن اسمبلی کی پرنٹنگ پریس سمیت دیگر ضروری اشیا ءنئی خریدنے کی بھی منظوری دی۔ اسمبلی کے متعدد افسر ملازمین کی پروموشن کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔
فنانس کمیٹی