پنجاب اسمبلی میں آج ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور پروونشل موٹر وہیکلز (ترمیمی) آرڈیننس پیش ہونگے

لاہور (خصوصی نامہ نگار + نوائے وقت نیوز) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں آج 2 آرڈیننس پیش کئے جائینگے۔ ان میں ایک پروونشل موٹر وہیکلز(ترمیمی) آرڈیننس 2015ء اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی آرڈیننس 2015ء شامل ہیں۔ نوائے وقت نیوز کے مطابق لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین شروع کرنے کے لئے باقاعدہ قانون سازی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ یہ آرڈیننس اورنج لائن ٹرین کے ساتھ لاہور میٹرو بس کو بھی کور کرے گا۔