مولانا مودودی کے دیرینہ ساتھی عبد الحفیظ انتقال کر گئے ، سراج الحق ، منور حسن اور دیگر کی تعزیت

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی کے بانی مولانا مودودی کے دیرینہ ساتھی ، مرکزی شوریٰ کے سابق رکن ،نائب امیر جماعت اسلامی لاہور عبدالحفیظ احمد انتقال کر گئے۔ نماز جنازہ جامع مسجد ابو ہریرہ کریم بلاک اقبال ٹائون میں جماعت اسلامی کے نائب امیر حافظ محمد ادریس نے پڑھائی۔ جس میں نائب امیر جماعت اسلامی اسد اللہ بھٹو ، مولانا عبدالمالک ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ ، ڈپٹی سیکرٹری جرنلز ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، محمد اصغر، عبدالغفار عزیز ، تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری ، میاں محمود الرشید ، خالد پرویز ، امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد،نذیر احمد جنجوعہ ، مجیب الرحمن شامی ،رئوف طاہر ، میاں اشفاق انجم نے بھی شرکت کی ۔ دریں اثنا امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق ، سابق امیر سید منورحسن نے اظہار تعزیت مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔