محکمہ لائیو سٹاک میں کروڑوں کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

محکمہ لائیو سٹاک  میں  کروڑوں کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی پبلک اکائونٹس کمیٹی ون میں پنجاب لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ میں کروڑوں کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ‘محکمہ لائیوسٹاک اپنے فارمز کا دودھ مارکیٹ ریٹ کی بجائے 13روپے کم قیمت پر فر وخت کر کے قومی خزانے کو لاکھوں کا ماہانہ نقصان پہنچنے میں مصروف جبکہ کمیٹی کے چیئرمین میاں محمود الر شید نے پنجاب لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈسے محکمے میں غیر قانونی بھر تیوں ‘تر قیوں ‘ٹینڈ رڈز کے بغیر خرید وفروخت سمیت دیگر بے ضابطگیوں اور اور 3سال کے ریکارڈ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ جمعرات کے روز پنجاب اسمبلی کمیٹی روم میں پبلک اکائونٹس کمیٹی ون کا اجلاس چیئر مین واپوزیشن لیڈر میاں محمو دالرشید کی صدارت میں منعقدہوا جس میں کمیٹی کے رکن سردار وقاص موکل ‘ملک جاوید اعوان اور سائر ہ افتخار سمیت دیگر نے شر کت کی جبکہ محکمہ لائیو سٹاک کے سیکرٹری کے علاوہ محکمہ خزانہ پنجاب اور آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دارن بھی موجود تھے جبکہ محکمہ لائیوسٹاک کی دی گئی بر یفنگ میں انکشاف ہوا ہے کہ محکمہ کی جانب سے اپنے ڈیری فارم کا ددوھ مارکیٹ کے ریٹ56روپے کی بجائے 43روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ محکمے میں درجنوں افسران کو تین سالوں کے دوران ایک نہیں بلکہ کئی بار تر قی دی گئی ہے اور لائیوسٹاک کے پاس موجود جانوروں کی خر ید وفر خت بھی کسی ٹینڈ رز کی بجائے من پسند لوگوں سے ہی کی گئی ہے اور محکمے نے درجنوں ملازمین کو بغیر کسی نوٹس کے فارغ کر دیا ہے۔