لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے مجرم کو آج پھانسی دی جائیگی

لاہور (نوائے وقت نیوز) لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے مجرم احمد خان کو آج تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔ جیل ذرائع کے مطابق مجرم احمد خان نے 2002 میں لاہور کے علاقے ریس کورس میں ایک شخص صوفی عبدالحبیب کو اغوا کے بعد قتل کیا تھا۔ عدالت کی طرف سے اسے سزائے موت سنائی گئی تھی۔ مقتول عبد الحبیب کے ورثاءنے قاتل کو معاف کرنے سے انکار کر دیا۔ مجرم کے اہل خانہ کی اس سے آخری ملاقات کرا دی گئی ہے۔
پھانسی