لاہور میں سرچ آپریشن ، 28مشتبہ افراد گرفتار مسلم ٹاﺅن سے ایک دہشت گرد پکڑا گیا

لاہور(سٹاف رپورٹر) کراچی مےں دہشت گردی کے بعد شہر مےں ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر مختلف مقامات پر سرچ آپرےشن کے دوران 28مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے معلوم ہوا ہے کہ شہر میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر گجرپورہ ،مصری شاہ ،مزنگ ،برکی ،سمن آباد سرکل ،ہنجروال افغان بستی ،لوئر مال ،پرانی انار کلی و دےگر علاقوں مےں سر چ آپرےشن کے دوران 1 افراد کو حراست میں لیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے ۔ علاوہ ازیں انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسلم ٹاﺅن لاہور میں کارروائی کرکے دہشتگردعلی خان کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار دہشتگرد پشاور دھماکے میں ملوث ہے ۔ گرفتار دہشتگرد کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔ دہشتگرد کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے ۔ دریں اثنا محکمہ انسداد دہشتگردی نے لاہور کے دیگر مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 3دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ۔ لاری اڈہ ، گڑھی شاہو اور مزنگ سے 3دہشتگرد گرفتار ہوئے تینوں دہشتگردوں کو کالعدم تنظیم کے کمانڈر نے بارود فراہم کیا ۔
دہشت گرد پکڑا گیا