عالمی رابطہ ادب اسلامی کے عہدیداروں کا انتخاب

لاہور (خصوصی نامہ نگار)  ’’عالمی رابطہ ادب اسلامی  ‘‘کا اہم اجلاس پنجاب یونیورسٹی  میں صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد سعد صدیقی کی زیر صدارت  ہوا جس میں  تین سال کے لئے صدر مولانا حافظ فضل الرحیم ، سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر  محمد سعد صدیقی، نائب صدر و سیکرٹری مالیات ڈاکٹر خالق دادملک ، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر حافظ عبدالقدیر، سیکرٹری شعبہ نشر و اشاعت و انچارج مجلہ قافلہ ادب اسلامی ڈاکٹر زاہد اشرف اور شعبہ خواتین کی کنوینئر ڈاکٹر حافظہ شاہدہ پروین کا چناؤ کیا گیا۔