عالمی بنک کی امداد کا 33 فیصد حصہ شاہراہ قائداعظم کی ازسرنو تعمیر پر خرچ

لاہور (سید شعیب الدین سے) لاہور کے پسماندہ اور پوش علاقوں سے پیچھے رہ جانے والی آبادیوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے عالمی بنک سے ملنے والی امداد کا 33 فیصد حصہ ضلعی انتظامیہ نے شہر کی مرکزی شاہراہ قائداعظم کی ازسرنو تعمیر پر خرچ کر دیا۔ عالمی بنک کی طرف سے دی گئی 60 کروڑ روپے کی رقم میں سے شاہراہ قائداعظم پر 20 کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں جبکہ لاہور کے پسماندہ علاقوں کی سڑکوں پر باقی 40 کروڑ روپے سے سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کی جا رہی ہے۔ شاہراہ قائداعظم پر گورنر ہا¶س سے لاہور جمخانہ کلب تک سڑک کو مکمل اکھاڑ کر نئے سرے سے تعمیر کیا جا رہا ہے جسے کاغذات میں تعمیرومرمت کا نام دیا گیا ہے۔ باقی دو تہائی رقم میں سے ڈرین کے ساتھ ساتھ اعظم چوک سے کماہاں روڈ تک تقریباً 6 کلومیٹر تعمیر، چائنہ سکیم میں ایک کروڑ روپے مالیت سے عالیہ ٹا¶ن میں سڑک کی تعمیر، 50 لاکھ روپے سے بہار شاہ روڈ کے 800 فٹ ادھڑے ہوئے حصہ کی تعمیرومرمت 50 لاکھ روپے سے علی محمد پارک سٹریٹ، مین بازار غازی آباد کی تعمیر، پونے چار کروڑ روپے سے فیروزپور روڈ سے ڈی ایچ اے تک غازی روڈ کے 5300 فٹ حصہ کی تعمیرومرمت، 3 کروڑ روپے سے عبدالستار روڈ کی تعمیرومرمت، نصیرالدین روڈ پر ایک کروڑ 60 لاکھ اور پی پی 159 میں بلوکی میں سڑک کی تعمیر پر 91 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔
شاہراہ قائد اعظم