شہروں میں 10، دیہات میں 14 گھنٹے بجلی بند، لوگوں کو مشکلات

لاہور (نیوز رپورٹر+نامہ نگاران) بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ گذشتہ روز بھی جاری رہا جبکہ لاہور میں بارش کے باعث ڈیمانڈ میں کمی کے باعث شارٹ فال کم ہو گیا۔ گذشتہ روز شہروں میں 10 گھنٹے اور دیہات میں 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی گئی جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گذشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 15790 میگاواٹ جبکہ پیداوار 10570 میگاواٹ رہی۔ طلب و رسد میں 5210 میگاواٹ کا فرق رہا۔ کسووال سے نامہ نگار کے مطابق شہر اور گردونواح میں بجلی کی لوڈشیڈنگ 12 سے 16 گھنٹے تک پہنچ گئی۔ طلباءو طالبات کو امتحانات کی تیاری کرنے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وہاڑی سے نامہ نگار کے مطابق جنوبی پنجاب سمیت ضلع وہاڑی میں بجلی کی طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور بجلی کی طویل بندش جاری ہے۔ بجلی کی بندش سے فلور ملز مالکان بھی پریشان ہیں۔
14 گھنٹے بجلی بند