شہباز شریف کی محنت، لگن اور جذبے کا معترف ہوں: نائب صدر ایشیائی ترقیاتی بنک

لاہور (خصوصی رپورٹر) ایشیائی ترقیاتی بنک کے نائب صدر ونکائے ژانگ نے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی صوبہ پنجاب میں مثالی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف دن رات عوام کی فلاح و بہبود کیلئے شاندار اقدامات کر نے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے اوروہ صبح سے رات گئے تک سرکاری فرائض سرانجام دیتے ہیں۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف انتہائی محنت، لگن، عزم اور جذبے سے عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں اور میں خود بھی شہبازشریف کے کام کا معترف ہوں۔
نائب صدر ایشیائی ترقیاتی بنک