سیشن کورٹ کے باہر چھیڑخانی پر خاتون کی لڑکے پر تھپڑوں کی بارش، پولیس کے حوالے کردیا

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)سیشن کورٹ کے باہر خاتون نے چھیڑ خانی کرنے پر لڑکے کی تھپڑوں سے پٹائی کر دی۔پٹائی کے بعد خاتون نے لڑکے کو سکیورٹی اہلکاروں کے حوالے کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پرویز نامی لڑکے نے سیشن کورٹ کے باہر سے گزرتی ہوئی بشریٰ نامی خاتون سے چھیڑ خانی کی تو ا س نے سر عام لڑکے کو تھپڑوں سے مارنا شروع کر دیا اور اونچی آواز میں گالیاں بھی دیتی رہی ۔ تشدد کے بعد پرویز زخمی ہوگیا تو بشری نے اسے وہاں موجود سکیورٹی اہلکاروں کے حوالے کر دیا ۔