سول سیکرٹریٹ میں قائم 100 سال سے زائد پرانا ریکارڈ روم مسمار

لاہور ( سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے سول سیکرٹریٹ میں قائم 100سال سے زائد پرانا ریکارڈ روم مسمار کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں بااختیار ترین بیوروکریسی کے سب سے بڑے مرکز سول سیکرٹریٹ میں محکمہ داخلہ پنجاب اور محکمہ صحت پنجاب بلاکس کے قریب اور کمشنر لاہور ڈویژن کے عقب میں واقع تاریخی ریکارڈ روم جمعرات کی صبح سویرے سے مسمار کرنا شروع کر دیا گیا۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی اس قدیم ریکارڈروم سے تاریخی نوعیت کی حامل فائلیں اور اس کے ساتھ ساتھ تاریخی نوعیت کی حامل کتب کو پہلے وہاں سے مرحلہ وار دوسری جگہ شفٹ کیا گیا جس کے بعد گذشتہ روز سے سو سال پرانے تاریخی نوعیت کے حامل ریکارڈ روم کی عمارت کی مسماری کا کام شروع کر دیا گیا۔ سیکرٹریٹ حکام کے مطابق مذکورہ جگہ پرآئندہ مالی سال کے دوران نئی عمارت تعمیر کی جائے گی۔
ریکارڈروم /مسمار