دہشت گردی میں ملوث بیرونی ہاتھ بے نقاب کرنا ہوگا: چودھری سرور

دہشت گردی میں ملوث بیرونی ہاتھ بے نقاب کرنا ہوگا: چودھری سرور

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث غیر ملکی ہاتھوں کو بے نقاب کر نا ہو گا اور حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ انکو سپورٹ کر نیوالوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیں تاکہ ملک میں امن کا قیام یقینی بنایا جا سکے ۔ گزشتہ روز وطن واپسی کے بعد کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں انہوں  نے کہا ہے کہ دہشت گردی کسی ایک جما عت یا صوبے نہیں پورے پاکستان کا مسئلہ ہے جسکے خلاف سب کو متحد ہو کر لڑ نا ہو گا۔