ڈاکٹر ناصر جاوید ملک کی بیرون ملک رخصت کی درخواست مسترد

ؒلاہور ( سپیشل رپورٹر)     حکومت پنجاب نے ڈاکٹر ناصر جاوید ملک کی بیرون ملک رخصت کی درخواست مسترد کر دی۔ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب جاوید اسلم کی جانب سے ایک سمری ایوان وزیر اعلی ارسال کی گئی جس میں قرار دیا گیا کہ گریڈ19کے آفیسر ڈاکٹر ناصر جاوید جو اس وقت بطورچیف ایگزیکٹو آفیسر اربن سیکٹر پلاننگ اینڈ مینجمنٹ سروسز یونٹ (پرائیویٹ) لمٹیڈ کے طورپر فرائض سر انجا دے رہے ہیں انہوں نے انے خاندان کے ہمراہ ذاتی ٹوور پر بیرون ملک جانے کی غرض سے26جون سے13جولائی2013 تک کی بیرون ملک رخصت طلب کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے درخواست مسترد کردی۔