پی آئی سی کیس کی سماعت ملزم عبداللہ افروز کی ضمانت خارج

لاہور (اپنے نامہ نگارسے)سیشن جج لاہور نذیر احمد گجانہ نے پی آئی سی سکینڈل مقدمہ کی سماعت کی۔ فاضل عدالت نے ملزم عبداللہ افروز کی ضمانت عدم پیروی کی بنا پر خارج کر دی ہے۔مقدمہ کے دیگرملزمان محمدامتیاز، بابش نعمانی، سعید وقاص حسین، سعید افتخار احمد، سیدرضی حیدرکاظمی، محمد شعیب انصاری اورخرم مناف بھی ضمانتوں پر ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال پی آئی سی میں دل کے مرض میں مبتلا زیر علاج213 افراد جعلی ادویات کے ری ایکشن کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔