ٹھیکہ منسوخ کرنیکے خلاف درخواست، چینی کمپنی اور حکومت کی خط و کتابت کا ریکارڈ طلب

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال نے چینی کمپنی کی طرف سے ریلوے کو 75 انجنوں کی فراہمی کا ٹھیکہ منسوخ کرنے کے خلاف درخواست میں چینی کمپنی اور حکومت پاکستان کے درمیان خط و کتابت کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 17جون تک ملتوی کرتے ہوئے مزید سماعت 17 جون تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے دوران سماعت قرار دیا کہ بادی النظر میں لگتا ہے کہ درخواست گزار کمپنی کی طرف سے 8 نومبر 2001ءکو کئے گئے معاہدے کے مطابق فراہم کئے گئے 69 ڈیزل انجنوں کی کارکردگی ناقص رہی۔ درخواست گزار کمپنی کا موقف ہے کہ 75 انجنوں کی فراہمی کا دوسرا معاہدہ مکمل کیا جائے۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ