نظریاتی سمر سکول کے چھٹے روز طلبہ کو قائد اعظم علامہ اقبال، فاطمہ جناح اور دیگر مشاہیر تحریک آزادی کی حیات، خدمات پر دستاویزی فلمیں دکھائی گئیں

لاہور (خبرنگار) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوانِ کارکنان تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظمؒ میں جاری نظریاتی سمر سکول کے چھٹے روز ”مووی ڈے“کی مناسبت سے طلبا وطالبات کو تحریک پاکستان،قائداعظمؒ، علامہ محمد اقبالؒ ،مادرملت محترمہ فاطمہ جناحؒ اوردیگر مشاہیرتحریک آزادی کی حیات وخدمات سے آگہی فراہم کرنے کیلئے دستاویزی فلمیں اور ٹیبلوز دکھائے گئے۔ علاوہ ازیں نظریاتی سمر سکول کے طلبہ نے غازی علم دین شہیدؒ،میجر شبیر شریف شہیدؒ اورمحمد مالک شہیدؒ کے مزارات پر حاضری دی اورفاتحہ خوانی بھی کی۔