نجی تعلیمی اداروں پر پانچ فیصد ٹیکس تعلیم دشمن اقدام ہے: ادیب جاودانی

لاہور (پ ر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں پر پانچ فیصد ٹیکس عائد کرکے حکومت نے علم دشمن پالیسی کا تاثر دیاجبکہ تعلیمی ضروریات و لوازمات پر ٹیکس عائد کرکے ربڑ پنسل شاپنر کاپی کتاب اور سٹیشنری کا دیگر سامان مہنگا کر دیا ہے۔ پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر پہلے ہی 18قسم کے ٹیکس نافذ ہیں جن کی وجہ سے آئے روز پرائیویٹ سکولز بند ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت یہ ٹیکس ختم کرے۔ بصورت دیگر ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیں گے۔