میانمار کے مسلمانوں کی نسل کشی پر او آئی سی کی خاموشی شرمناک ہے: ساجد میر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ اراکان کی نسل کشی پر او آئی سی کی خاموشی افسوسناک ہے، عالم اسلام اقوام متحدہ کے فورم پر آواز اٹھائے۔ بھارت اپنی خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے ارکان کے مسلمانوں کی نسل کشی کروا رہا ہے۔ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو برس کے دوران ایک لاکھ مسلمان شہید ہو چکے ہیں، 40 لاکھ کلمہ گو مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو سفارتی سطح پر اس مسئلہ پر آواز اٹھانی چاہئے، اس خونی کھیل میں بھارت کی سر پرستی سب پر عیاں ہے اس لئے ہمیں بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھانے سے پہلے اس کی مسلم دشمنی دنیا پر واضح کرنی چاہئے۔