مذہبی ہم آہنگی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے: خلیل طاہر سندھو

لاہور (خصوصی نامہ نگار) وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ تمام اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے ٹھوس اور جامع اقدامات کئے جائیں گے تاکہ وہ ملکی ترقی کے دھارے میں اپنا کردار ادا کر سکیں - وہ اپنے دفتر میں بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا ابوالخبیر آزاد اور دیگر سے گفتگو کر رہے تھے - خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے اور ہم ایک پلیٹ فارم سے ملکی ترقی ، امن کے فروغ اور رواداری اور بھائی چارے کے پرچار کے لئے ملکر کام کریں گے۔