لاہور سے ایمن آباد تک 18کروڑ کے ناقص سولر پول لگا نے کا انکشا ف

لاہور (این این آئی) لا ہور سے ایمن آباد تک اٹھار ہ کر وڑروپے کے نا قص الیکٹرک سولر پول لگا نے کا انکشاف ہو ا ہے، ذرا ئع کے مطابق سابقہ دور حکومت میں نیشنل ہا ئی وے اتھارٹی کی جانب سے لاہور سے ایمن آباد تک سولر پول لگانے کا ٹھیکہ ایک نجی کمپنی کو دیا گیا، نجی کمپنی نے ناقص میڑیل استعمال کرتے ہوئے سرکاری خزانے کو کر وڑوں کا ٹیکہ لگایا، ذرا ئع کے مطابق الیکٹرک سولر پول کا بیک اپ ٹائم چار سے پانچ دن تک کا ہونا چاہئے تھا تاہم ناقص میٹریل کے استعمال کی وجہ سے رات کے وقت لا ئٹیں آن ہونے کے دو یا تین گھنٹے بعد ہی بلنک کر نا شر وع کر دیتی ہیں جس کی وجہ سے تمام علا قے اندھیر ے میں ڈوب جا تے ہیں ،جس سے بڑے حاد ثات رونما ہو نے کا خطر ہ ہے عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز سریف سے معاملے کا نو ٹس لینے اور اس کی آزادانہ تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔