شہباز شریف کی ملالہ کو اوپیک فنڈ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایوارڈ ملنے پر مبارکباد

لاہور (خبر نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پاکستان کی ہونہار طالبہ ملالہ یوسف زئی کو آسٹریا میں اوپیک فنڈ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی قوم کی دلیر اور قابل فخر بیٹی ہے جس نے نوعمری ہی میں تعلیم کے فروغ کیلئے شاندار خدمات انجام دی ہیں۔ ملالہ یوسف زئی جیسی قوم کی بیٹیاں ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملالہ یوسف زئی مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کرتی رہے گی۔