شہباز شریف نے میو ہسپتال میں ایک مردہ شخص کا گردہ نکالنے کا نوٹس لے لیا

لاہور (خبر نگار) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے میو ہسپتال میں ایک متوفی کا گردہ نکالنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا اورصوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائے۔