سودی معیشت کا خاتمہ دنیا اور آخرت کی کامیابی کے لئے لازم ہے: عاکف سعید

سودی معیشت کا خاتمہ دنیا اور آخرت کی کامیابی کے لئے لازم ہے: عاکف سعید

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے کہا ہے کہ سودی معیشت کا خاتمہ ہماری دنیوی اور اُخروی کامیابی کے لیے لازم اور ناگزیر ہے، وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ پاکستان میں اسلام کے نظام عدل اجتماعی کو قائم کریں، وفاقی شرعی عدالت کے ہاتھ کھولے جائیں۔ اُنھوں نے کہا کہ آئینی ترامیم کے ذریعے ملک میں سافٹ انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے، اُنھیں اختیار حاصل ہو کہ جو قانون بھی غیر شرعی ثابت ہو اُسے ختم کر سکیں۔ مزید براں اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عملدرآمد کیا جائے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اُنھوں نے 2013ءکے بجٹ کو اشرافیہ کا بجٹ قرار دیا جو محض سرمایہ داروں کے مفادات کا تحفظ کرے گا۔ جنرل سیلز ٹیکس بڑھا کر غریب اور متوسط طبقہ کا کچومر نکال دیا گیا ہے۔ جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔