سابق حکمرانوں نے تنخواہوں میں اضافہ کے قابل نہیں چھوڑا:خواجہ عمران نذیر

 سابق حکمرانوں نے تنخواہوں میں اضافہ کے قابل نہیں چھوڑا:خواجہ عمران نذیر

لاہور(خبرنگار) مسلم لیگ (ن) لاہورکے جنرل سیکرٹری وممبر پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ بدعنوان اوربدنیت سابق حکمرانوں نے نومنتخب وفاقی حکومت کوسرکاری اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافہ کے قابل نہیں چھوڑا ۔سول سرکاری اہلکاروں کے پاس تنخواہوں کے ایشوپراحتجاج کرنے کاکوئی جوازنہیں۔وفاقی بجٹ سے اختلاف اورحکومت کے اقدامات پرتنقید کرنااپوزیشن کاجمہوری حق ہے مگر ہماری قیادت کی نیت پرکوئی شبہ نہیںکرسکتا۔وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے پالیسی بیان کی روسے سرکاری اہلکاروں کی تنخواہیں اگلے سال بڑھ جائیں گی ،ہمیںایک قو م کی حیثیت سے چیلنجز کاسامنااورمقابلہ کرناہے ۔اس نازک دورمیں ہمارا ملک سرکاری دفاتر کی تالے بندی کامتحمل نہیں ہوسکتا ۔