ریلوے سکریپ چوری کیس میں برطرف میجر، 2 ساتھیوں کو 7، 7 سال قید

لاہور (نوائے وقت نیوز + اپنے نامہ نگار سے) 24 لاکھ روپے کا ریلوے سکریپ چوری کرنے کا جرم ثابت ہونے پر اینٹی کرپشن عدالت نے برطرف میجر محمد ایوب اور ان کے 2 ساتھیوں جنید بیگ وغیرہ کو سات سات سال قید کی سزا سنا دی۔ واضح رہے کہ ملزموں نے گذشتہ برس لاہور سے 24 لاکھ کے سکریپ سے لدی بوگی گجرات پہنچا دی تھی، معاملہ میڈیا میں آنے پر مقدمہ درج اور ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پاک فوج نے میجر محمد ایوب کو ملازمت سے برطرف کر دیا جبکہ اس کے 2 کزن عدالت میں اعتراف جرم کر چکے ہیں۔
سکریپ / سزا