خیبر ایجنسی میں شہید ہونے والے کرنل ساجد مشتاق کا ختم قل

لاہور (خبر نگار) خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ پھٹنے سے شہید ہونے والے پاک فوج کے کرنل ساجد مشتاق کی ختم قل گزشتہ روز انکی رہائش گاہ سے بالمقابل مسجد میں ادا کی گئی۔ ختم قل میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے خصوصاً پاک فوج کے افسران و جوانوںکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔