بجٹ غریب دوست نہیں، سفید پوش طبقے پر ظلم کیا گیا ہے : قاری زوار بہادر

بجٹ غریب دوست نہیں، سفید پوش طبقے پر ظلم کیا گیا ہے : قاری زوار بہادر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ نئے حکمرانوں کا بجٹ غریب دوست نہیں حکمران دوست بجٹ ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کے سفید پوش طبقے کے ساتھ ظلم کیا گیا ہے، (ن) لیگ پہلے ہی سال اپنے منشور کے منحرف ہو گئی ہے بجٹ سے مہنگائی کا طوفان اُٹھ کھڑا ہو گا۔ (ن) لیگ کے پہلے بجٹ نے ہی مہنگائی کی ماری نیم مردہ غریب عوام کے جسموں سے جان نکالنے کا کام کردکھایا ہے۔ اس بجٹ سے روز مرہ کی اشیاءمزید مہنگی ہو جائیں گی اور عام آدمی کی مشکلات میں کئی گناہ اضافہ ہو جائے گا۔ حکمرانوں نے عوام کے دُکھ بانٹنے کا جو جھانسہ دیا تھا اُس کی قلعی کھل گئی ہے حج جیسی عظیم عبادت کے لئے حج ٹیکس کا نفاذ سراسر زیادتی ہے۔ حکومت اپنے اخراجات میں کمی کرکے اتنی رقم کسی اور جگہ سے حاصل کرکے حجاج کرام کو سبسٹڈی دے۔ ابھی ابتداءہے آگے آگے دیکھے ہوتا ہے کیا ۔ اساتذہ اور سرکاری ملازمین تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کے خلاف سراپہ احتجاج ہیں۔