ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تربیتی کورس کی افتتاحی تقریب آج ہو گی، چیف جسٹس افتخار محمد چودھری مہمان خصوصی ہونگے

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں نئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے پری سروس تربیتی کورس کی افتتاحی تقریب آج ہو گی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس تصدق حسین جیلانی ”ترقی پذیر ممالک میں عدلیہ کے کردار“ پر مقابلہ پڑھیں گے۔ دیگر مقررین میں اینڈی ولیمز، احمر بلال صوفی، میثاق عارف شامل ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بھی تقریب سے خطاب کریں گے۔