این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کے محاصل کو کم کرنا قابل قبول نہیں: وسیم اختر

لاہور(خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر وسیم اختر نے وفاقی حکومت کی جانب سے نیشنل فنانس کمیشن کے تحت پنجاب کے مقرر کردہ حصہ سے کم ادائیگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوںکے محاصل کو کم کرنا کسی طور پر قابل قبول نہیں، حکومت کے اس اقدام کا سب سے زیادہ نقصان پنجاب کو ہو گا جس سے صوبائی مالی معاملات بری طرح متاثر ہونگے اور غریب عوام کو ریلیف ملنے کے امکانات مزید کم ہو جائیں گے۔ وفاقی حکومت نے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیںنہ بڑھا کر انہیںمہنگائی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ حکومت این ایف سی کے تحت صوبوں خصوصا پنجاب کو کم فنڈ دینے سے گریز کرے۔