ایف آئی اے، اپنے محکموں میں واپس بھیجے گئے افسران کی واپسی کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور (خبر نگار) ایف آئی اے نے مختلف اداروں سے ڈیپوٹیشن پر آئے 34 افسران کو واپس بھیج دیا۔ واپس کئے گئے افسران گریڈ 16 سے 19 تک کی اہم اسامیوں پر تعینات تھے۔ ان افسران میں وکاش موتن، اصغر منگریو، اورنگزیب حسن، ذیشان گوندل، محمود بھٹی، گدا حیدر، نوید ترین، زاہد بھٹی، یازم علی شاہ، فرخ حیات، آصف یار، مظہر شاہ، علی اکبر، محمد حیات، خوشحال میر، فراز احمد، وسیم بھنڈر شامل ہیں۔ ایف آئی اے نے ان کو اپنے اصل اداروں میں واپس بھیجنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔