احد چیمہ کی ڈی جی ایل ڈی اے تعیناتی کیخلاف درخواست، جسٹس شجاعت علی کا سماعت سے انکار، معاملہ چیف جسٹس ہائیکورٹ کو بھجوا دیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شجاعت علی خان نے احد چیمہ کی بطور ڈی جی ایل ڈی اے تعیناتی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت سے انکار کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے۔ فاضل جج نے گزشتہ روز کیس کی سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت پنجاب نے میرٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے گریڈ 19کے افسر کو20ویں گریڈ کی سیٹ پر ڈی جی ایل ڈی اے تعینات کر دیا، ناتجربہ کار اور جونیئر افسر احد چیمہ کی تعیناتی سے ایل ڈی اے میں انتظامی معاملات درہم برہم ہو گئے ہیں۔ یہ تقرری سیاسی بنیادوں پر کی گئی ہے۔اس سے میرٹ پر پورا اترنے والے اہل افسران مایوسی کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں۔ لٰہذا فاضل عدالت احد چیمہ کی بطور ڈی جی ایل ڈی اے تقرری کو کالعدم قرار دے۔
سماعت انکار