آخری چور اور ڈاکو پکڑنے تک احتساب کا عمل جاری رہنا چاہیے : تحریک انصاف
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحر ےک انصاف کور کمےٹی کے رکن سابق گور نر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ17جنوری سے حکومت کےلئے الٹی گنتی شروع ہو جائےگی ‘ احتساب کے عمل کو اب کسی صورت بر ےک نہےں لگنی چاہےے ملک سے آخری چور اور ڈاکوکو پکڑ نے تک اب احتساب کا عمل جاری رہنا چاہےے ‘کر پشن کر نےوالوں کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہواسکو پکڑ نا ہوگا تاکہ ملک کو کر پٹ اور چور سےاستدانوں سے نجات ملے سکے ۔ صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ساری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے گھر کے اختلافات اپنی جگہ لیکن بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے اگر مشکل وقت آیا تو سارا پاکستان ایک ہوگا۔ محمد شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ تعلیم ،صحت اور زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم شہریوں کا سکون چھن چکا ہے بے یارو مدد گار عوام کی بد دعائیں حکمرانوں کو لے ڈوبیں گی ۔ فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی کارکردگی صفرجمع صفرہے ۔ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کے خزانے کو اپنا اے ٹی ایم نہیں سمجھا ، نواز شریف نے پاکستان کے خزانے کو اپنا اے ٹی ایم سمجھ لیا تھا ۔ اعجازاحمد چوہدری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کا ےوم حساب قرےب ہے۔