ملکی سالمیت کیلئے شیعہ سنی اتحاد بنیادی ضرورت ہے: وفاق المدارس الشیعہ
لاہور( خصوصی نامہ نگار)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے مدارس دینیہ کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے حکومتی اقدامات پر مشروط آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے پانچوں وفاقوں کو خودمختاری کی بنیاد پر امتحانی بورڈ کی حیثیت دینے کا مطالبہ کر دیا، اور کہا ہے کہ دہشتگردی کا تعلق امن وامان سے ہے۔وطن عزیز کی سا لمیت کے لیے سنی شیعہ اتحاد بنیادی ودائمی ضرورت ہے۔ اجلاس کی صدارت حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کی جبکہ اجلاس میں علامہ ساجد علی نقوی، علامہ شیخ محسن علی نجفی، علامہ رضی جعفرنقوی ، علامہ شیخ محمد محسن مہدوی، علامہ غلام حسن جاڑا،علامہ شیخ محمد حسن جعفری ،علامہ قاضی نیاز حسین نقوی و دیگر شامل تھے۔