پنجاب کے تعلیمی اداروں میں دہشتگردی کا خطرہ، سیکورٹی ہائی الرٹ جاری
لاہور(اے این این )پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کا خطرہ، سیکورٹی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے تعلیمی اداروںمیںدہشت گردی کے پیش نظر سی سی پی او لاہور امین وینس نے شہر بھر میںہائی الرٹ کردیاگیا،تحریک طالبان سابق سجنا گروپ کے دہشتگرد آرمی یونیفارم میں ملبوس ہوکر حملہ کر سکتے ہیں۔ دہشتگرد انتظامی دفاتر، گاڑیوں کے قافلے،سکول اور ہسپتالوں کوبھی نشانہ بناسکتے ہیں۔دہشت گرد افغانستان سے تربیت یافتہ ہیں،ان اطلاعات کے بعدپنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں ہنگامی بنیادوں پر سیکورٹی کو بہتر بنانے کا فوری طورپرحکم جاری کردیاگیا ہے جبکہ پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کوسرکلرز بھی جاری کردیئے۔