یمن کے معاملے پر حکمران ملک اور قوم کے مفاد کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کریں: ناصر عباس شیرازی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)یمن کے معاملے پر حکمران ملک اور قوم کے مفاد کے مطابق فیصلہ کر یں ‘یمن جنگ کا حصہ بننا پاکستان کا اپنے پائوں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے ‘ بجلی کی لوڈشیڈ نگ ملک کو تباہ کر رہی ہے مگر حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ‘ ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین  کے سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے  ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔