گنگا رام ہسپتال میں پیرا میڈیکل ملازمین کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

گنگا رام ہسپتال میں پیرا میڈیکل ملازمین کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

لاہور(نیوزرپورٹر) گنگا رام ہسپتال میں پنجاب پیرا میڈیکس الائنس اور پنجاب پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر دوسرے روز بھی انتظامیہ  کے خلاف احتجاج جاری رکھا۔ اس دوران انتظامیہ سے بار ہا دفعہ مذاکرات ہوئے جو کہ ناکام رہے۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ سر گنگا رام ہسپتال کی انتظامیہ (گریڈ 5 تا 17)  تک کے پیرا میڈیکس ملازمین کا سروس سٹرکچر مکمل نافذ العمل نہیں کر رہی ۔ جس کی وجہ سے پیرامیڈیکس ملازمین میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ مطالبات مکمل ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔