پی پی 196ملتان پر ضمنی الیکشن 21مئی کو ہو گا: شیڈول جاری

لاہور (خبرنگار) صوبائی وزیر جیل خانہ جات چودھری عبدالوحید کی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہونیوالی نااہلی اور اس کے نتیجے میں خالی ہونیوالی صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 196ملتان تھری پر ضمنی الیکشن کیلئے الیکشن کمشن نے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ پی پی 196پر ضمنی انتخابات 21مئی کو ہونگے۔ کاغذات نامزدگی 27اور 28اپریل کو جمع کرائے جا سکیں گے۔ جانچ پڑتال 29اور 30اپریل کو ہو گی۔ 4مئی کو منظور اور مسترد ہونیوالے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔ 7مئی کو اپیلوں پر فیصلے سنائے جائیں گے۔ 8مئی کو کاغذات واپس لئے جا سکیں گے۔ 9مئی کو امیدواروں کی فہرست آویزاں کر دی جائے گی۔