پنجاب حکومت کے5افسروں کی تبدیلی و تقرری

پنجاب حکومت کے5افسروں کی تبدیلی و تقرری

لاہور(خصوصی نامہ نگار) پنجاب حکومت نے 5 افسروں کے تبادلے اور تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ندیم سرور ڈی سی او سیالکوٹ کو ٹرانسفر کرکے او ایس ڈی لگایا گیا ہے ان کو ایس اینڈ جی اے ڈی کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ایڈیشنل کمشنر عدنان محمود اعوان کو ڈی سی او سیالکوٹ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ ریاض اعجاز ڈپٹی ڈائریکٹر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کو ٹرانسفر کرکے انکی خدمات لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سپرد کردی گئیں۔ تقرری کے منتظر اجمل ضیاء کو ڈپٹی ڈائریکٹر اوورسیز پاکستانیز کمشن پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔ او ایس ڈی کو ثر خان ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ، محمد یونس منیجر انڈسٹریل ہوم خانیوال کو ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ خانیوال کا اضافی چارج دیا گیاہے۔