وزیر اعظم کا دورہ گلگت بلتستان پری پول رگنگ ہے: رحیق عباسی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ گلگت بلتستان پری پول رگنگ ہے، انتخابات قریب آنے پر وزیراعظم کو گلگت بلتستان یاد آ گیا، وزیراعظم نے پورے جی بی کیلئے جس کاغذی پیکیج کاا علان کیا ہے اس کی مالیت لاہور کے میٹروبس منصوبہ سے بھی کم ہے۔ جی بی کے عوام آئینی حقوق، تحفظ اور روزگار مانگ رہے ہیں وزیراعظم انہیں بھاشا ڈیم کے بھاشن دے آئے۔ گلگت بلتستان کے عوام ن لیگ کے وعدوں کے جال میں نہیں آئینگے۔