نام ای سی ایل میں شامل‘جماعۃ الدعوۃ کے رہنما امیر حمزہ کو عمرہ ادائیگی کیلئے جانے سے روکدیا گیا

لاہور(خبرنگار) ایف آئی اے نے عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانیوالے جماعۃ الدعوۃ کے رہنما امیر حمزہ کو نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے سفر کرنے سے روک دیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق امیر حمزہ کو گھر واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔